قیام امن اور علاقائی استحکام، نیٹ ریجنل سیکیورٹی اسٹیبلائزر پاکستان کی پہچان

بھارتی عوام نے خطہ میں قیام امن کیلئے مودی حکومت پر بروقت سفارتی کردار ادا نہ کرنے پر سوالات اٹھا دیے

میدانِ جنگ سے کامیاب سفارتکاری تک قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا.

تفصیلات کے مطابق حالیہ تناظر میں بھارت کا "نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر" ہونے کا خود ساختہ دعویٰ زمینی حقائق کے سامنے زمیں بوس ہوگیا۔ معرکۂ حق کی شاندار کامیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی معترف دکھائی دی۔

پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے مؤثر عسکری حکمت عملی کی بدولت بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

بھارتی عوام اور ناقدین نے بھی خطہ میں قیام امن کیلئے مودی حکومت پر بروقت سفارتی کردار ادا نہ کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔ پاکستان کی ثالثی کی بااثر کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی برادری نے اسے علاقائی استحکام کا ضامن قرار دیا۔

Load Next Story