پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا

پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف کا 16ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل مقابلےمیں پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف کا 16ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی رنز 56 ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ عبدالصمد 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

دیگر بلے بازوں میں کوشل مینڈس 9، محمد حارث 6، مائیکل بریسویل 4 اور کپتان بابر اعظم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کی ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مارنس لبوشین 20، حسان خان 12، معاذ صداقت 11،حنین شاہ 9، عثمان خان 8، عاکف جاوید 5، عرفان خان 1، کوشل پریرا 1، اور گلین میکسویل 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 4 اور ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سفیان مقیم اور محمد باسط نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story