کراچی؛ کورنگی اور پاک کالونی میں لوٹ مار اور گاڑی چوری کی وارداتوں کی فوٹیجز سامنے آگئیں
کورنگی میں پکنک پر جانے والے 2 نوجوانوں کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا جبکہ ایک نوجوان نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، ادھر پاک کالونی تھانے کی حدود میں گھر کے باہر کھڑی کی جانے والی گاڑی چند منٹوں میں چوری کرلی گئی، دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اتوارکی صبح کورنگی نمبر4ایم ایریا میں پکنک پر جانے کی تیاری میں مصروف نوجوانوں کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زورپرلوٹ لیا، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ادھر پاک کالونی تھانے کی حدود میں گھرکے باہرکھڑی کی جانے والی گاڑی چند منٹوں میں چوری ہوگئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
مدعی کے مطابق میں نے اپنی گاڑی تین بجے اپنے گھر کے باہر کھڑی کی تھی، چار بجے دیکھا تو گاڑی غائب تھی، پولیس حکام کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ کیس اے وی سی سی منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔