کراچی: ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
فوٹو: فائل
رینجرز نے حسن نعمان کالونی سہراب گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ''شیر گروہ'' کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں شیر علی (گروہ کا سرغنہ) ولد خیال گل، حیات اللہ ولد نیاز گل اور ریاض خان ولد نواب خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل، ایک عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے علاقوں گبول ٹاؤن، انڈسٹریل ایریا، سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موبائل چھیننے اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں جبکہ ملزم شیر علی کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔ حال ہی میں ملزمان نے گبول ٹاؤن میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کی تھی جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔
گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ملزمان کو بمع برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔