26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
فوٹو: فائل
26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج احتجاج کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں مقدمے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
عدالت نے سماعت کے دوران علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی اور مقدمے کی سماعت کو 11 مئی تک ملتوی کر دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر علیمہ خان سمیت تمام گواہان کو پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا، تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔