کولمبیا میں ایک مانسٹر ٹرک تماشائیوں پر چڑھ دوڑا، ہلاکتیں، متعدد زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے

کولمبیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مانسٹر ٹرک تماش بینوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ جنوبی کولمبیا کے شہر پوپایان میں ایک نمائشی ایونٹ کے دوران پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرک نے ایک رکاوٹ عبور کی لیکن بروقت بریک نہ لگنے کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گیا اور سیدھا تماشائیوں میں جا گھسا۔

حادثے میں ایک 10 سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تقریباً 37 افراد زخمی ہوئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ بعض رپورٹس میں مکینیکل خرابی کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی حکام، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس سروسز نے فوری ریسکیو آپریشن کیا۔

Load Next Story