13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد،  ملزم اور بچی کے والدین کو گرفتار کرلیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں

راولپنڈی:

13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے معاملے میں پولیس نے ملزم اور متاثرہ بچی کے والدین کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ روات کے علاقے میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کی اطلاع پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی  نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی اور فوری طور پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

بعد ازاں تھانہ روات میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث ملزم اور گھریلو ملازمہ کے والدین گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا علاج معالجہ کرایا گیا ہے، جس کے بعد بچی کو چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ موقع پا کر پولیس کے پاس پہنچی تھی۔

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ معصوم بچی پر تشدد میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں۔

Load Next Story