موبائل چوری کے شبہے میں نوجوان کو باندھ کر بہیمانہ تشدد، ویڈیو سامنے آ گئی
موبائل چوری کے شبہے میں نوجوان کو باندھ کر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ناشتے کی دکان کے مالک کی جانب سے ساتھیوں کے ساتھ ایک نوجوان کو موبائل چوری کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
فوٹیج میں ملزمان کو کلہاڑی کے دستوں سے تشدد کرتے اور شہری کو رسیوں سے باندھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاد باغ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ عوام پر تشدد کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔