امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے امریکی قونصل جنرل کو اعزازی شیلڈ دی گئی

امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے ایس ایس یو کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات ہوئی۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ایس ایس یو اعلیٰ آپریشنل معیار اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون ضروری ہے۔

قونصل جنرل کو کمانڈنٹ ایس ایس یوعامر خان نیازی  کی جانب سے بھی یونٹ کے مختلف شعبوں پر بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیاکہ ایس ایس یو پاکستان کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس یونٹ ہے۔

مزید برآں ایس ایس یو کے کمانڈوز جدید تربیت یافتہ اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل کی جانب سے فارنرز سیکیورٹی سیل کے اہلکاروں کو شاندار خدمات پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

Load Next Story