7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے 6 مئی تک ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو پیش کیا گیا۔ 

پولیس نے گرفتار ملزم سیتا رام کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے 6 مئی تک ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی، ملزم کیخلاف تھانہ بوٹ بیسن میں 2025 میں مقدمہ درج کیا گیا۔

Load Next Story