لاہور ہائیکورٹ نے ججز اور انتظامی معاملات کے حوالے 34 مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں

چیف جسٹس عالیہ نیلم سپریم کورٹ کے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی کریں گی

لاہور ہائیکورٹ نے ججز اور انتظامی معاملات کے حوالے 34 مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم سپریم کورٹ کے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی کریں گی۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس صداقت علی خان ہوں گے، نوٹیفکیشن، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد وحید خان ججز میڈیکل الاؤنس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

جسٹس فیصل زمان خان ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ ججز میں محکمہ امتحانات کی کمیٹی کی سربراہی کریں گی، کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر ہوں گے۔

بار اینڈ بینچ کوآرڈینیشن کمیٹی کی سربراہی جسٹس صداقت علی خان کریں گے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس شہباز رضوی، جسٹس صادق محمد خرم شامل ہوں گے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی کمیٹی کی سربراہی جسٹس شہرام سرور چوہدری کریں گے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس ملک اویس خالد شامل ہوں گے، پنجاب کی عدلیہ میں خواتین کی کمیٹی کی سربراہی جسٹس عبہر گل کریں گی۔

Load Next Story