لاہور ہائیکورٹ نے 35 ججز کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے 35 ججز کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کر دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم لاہور سمیت تمام اضلاع کی انسپکشن جج ہوں گی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی جبکہ جسٹس صداقت علی خان سرگودھا کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس شہباز رضوی گوجرانوالہ، جسٹس فیصل زمان ملتان کے انسپکشن جج ہوں گے۔
جسٹس مسعود عابد نقوی فیصل آباد، جسٹس مرزا وقاص رؤف ساہیوال کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس چوہدری محمد اقبال شیخوپورہ اور جھنگ کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس شہرام سرور بہاولپور اور اوکاڑہ کے انسپکشن جج ہوں گے۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی بہاولنگر کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس جواد حسن اٹک اور جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے انسپکشن جج مقرر، جسٹس مزمل اختر شبیر خانیوال کے انسپکشن جج مقرر، جسٹس فاروق حیدر قصور اور جہلم کے انسپکشن جج مقرر ہے۔
جسٹس وحید خان حافظ آباد اور ننکانہ صاحب کے انسپکشن جج مقرر، جسٹس رسال حسن نارووال اور جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن کے انسپکشن جج مقرر، جسٹس صادق محمد رحیم یار خان کے انسپکشن جج مقرر، جسٹس احمد ندیم ارشد بھکر، میانوالی، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کے انسپکشن جج، جسٹس طارق ندیم لودھراں، جسٹس امجد رفیق راجن پور کے انسپکشن جج مقرر کیے گئے۔
جسٹس عابد حسین چھٹہ چکوال اور خوشاب کے انسپکشن جج مقرر، جسٹس انوار حسین وہاڑی، جسٹس علی ضیا باجوہ گجرات کے انسپکشن جج مقرر، جسٹس سلطان تنویر احمد سیالکوٹ کے انسپکشن جج مقرر کر دیے گئے۔