پشاور سے لاہور آئس کی سپلائی ناکام، خاتون اسمگلر گرفتار
گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش خاتون صائمہ کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 7 کلو آئس برآمد کر لی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر میں دھکیلنے میں سرگرم تھی، دوران تفتیش لاہور میں منشیات سپلائی نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ پہلے بھی متعدد منشیات مقدمات میں ملوث رہ چکی ہے، ملزمہ کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ نمبر 263/26 درج کر لیا گیا اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی کے مطابق منشیات نیٹ ورک کے دیگر کارندوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لیے چھاپے جاری ہے، لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے۔