وزیراعظم کا ترکیہ میں تباہ کن سیلابوں اور شدید موسمی حالات پر ترک صدر اور عوام سے اظہارِ یکجہتی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں تباہ کن سیلابوں اور شدید موسمی حالات پر ترک صدر اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام اور حکومت کی جانب سے اپنے بھائی رجب طیب اردوان اور برادر ملک ترکیہ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں غازی انتیپ، شانلی اورفہ، ادیامان اور گرد و نواح کے علاقے متاثر ہونے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دلی ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کو ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں درکار ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔