وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان اس مشکل وقت میں یوے ای کی حکومت اور اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں پر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔

Load Next Story