ڈیفنس میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کمسن بچہ زخمی
ڈیفنس فیز 8 میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ساحل کے علاقے ڈیفنس فیز 8 خیابانِ شاہین پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے بچے کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی شناخت 10 سالہ سفیان ولد طالب حسین کے نام سے کی گئی۔
علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کے ذمے دار نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ پرویز احمد ولد نذیر احمد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔