لاہور میں لفٹ گرنے سے دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ
لاہور گلبرگ میں بلیوارڈ میں لفٹ گرنے سے دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملے میں لیبر انسپکٹر آصف ورک اور پولیس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
مقدمہ 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دوسرا مقدمہ لیبر انسپکٹر ڈائریکٹوریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمہ میں نجی کمپنی کے خلاف درج کیا گیا۔ ملزمان میں اسد مختار اور سائٹ انجینئر راشد شامل ہیں۔ دوسرا مقدمہ سب انسپکٹر منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مقدمہ میں راشد اور شاہد لفٹ آپریٹرکو نامزد کیا گیا ہے جن کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اگر ٹھیک طریقے سے لفٹ لگائی ہوتی تو حادثہ پیش نہ آتا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او محمد عمران افریدی کی نگرانی میں ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ پولیس نے ایس پی ماڈل ٹائون کی ہدایت پر چھاپے مارے۔