سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی کم تعلیم اور کم تجربے پر نیب میں تعیناتی سے متعلق کیس کی  سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

(فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی کم تعلیم اور کم تجربے پر نیب میں تعیناتی سے متعلق کیس کی  سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی جانب سے سینیئر وکیل اکرم شیخ عدالت میں پیش، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل وقار حسین نقوی، رافع مقصود و دیگر پیش ہوئے نیب نے مؤقف اپنایا کہ شہزاد سلیم تجربے اور تعلیم کے لحاظ سے نیب میں تعینات نہیں ہو سکتے تھے۔

سپریم کا فیصلہ آ چکا ہے شہزاد سلیم نے اپنی پروموشن کے لیے سپریم کورٹ رجوع کیا تھا، ، آئینی عدالت کہہ چکی جب ایک کیس بند ہو جائے تو دوبارہ وہ نہیں کھل سکتا۔

شہزاد سلیم کے وکیل اکرم شیخ  نے کہا کہ  میں اس کیس میں فیس نہیں لے رہا، صرف عدالت کی معاونت کرنے آیا ہوں، نیب سات سال قبل کے اپنے ہی مؤقف سے پیچھے ہٹ رہا ہے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Load Next Story