فیلڈ مارشل کو نوبل انعام کیلیے نامزد کیا جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

قرارداد ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین نے فیلڈ مارشل کو امن کے نوبل انعام کیلیے نامزد کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلیے بھرپور کردار ادا کیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں لہذا فیلڈ مارشل کو امن انعام کے لئے نامزد کیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی جانب سے دستخط شدہ قرار داد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

Load Next Story