آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ کیلیے"اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ" کا اعزاز

سردار ارسام عباس آسٹریلیا میں "بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ"  کا اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ بن گئے

آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر "اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ" کا اعزاز حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ نے شاندار کامیابی حاص کی اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔

آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس بہترین کارکردگی کی بنیاد پر "اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ" قرار دیا گیا۔ ارسام عباس کو اس اعزاز سے 5 مئی کو آسٹریلیا میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں نوازا گیا۔

تقریب میں سفارتی عملے کے ارکان، بشمول آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنرعرفان شوکت نے خصوصی شرکت کی۔

2013 سے اب تک بطور فیکلٹی پاک فوج کے 7 افسران جبکہ 2009 سے 46 پاکستانی کیڈٹس تربیت مکمل کر چکے ہیں۔

2020 کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، تمغۂ بسالت نے بھی آسٹریلیا میں بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بیرون ملک پاکستانی کیڈٹس کی کامیابیاں پاک فوج کی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی عکاس ہیں۔

Load Next Story