معرکہ حق، پاکستانی میڈیا نے سچ دنیا کے سامنے رکھ دیا، ممتاز صحافی حامد میر

گمراہ کن معلومات کے ذریعے پاکستان کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی

اسلام آباد:

معرکۂ حق کے تناظر میں ممتازسینئر صحافی حامد میر (تمغۂ امتیاز) نے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ اس معرکے کے دوران بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں ایک منظم مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم چلائی گئی جس کا بنیادی مقصد پاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروپیگنڈا مہم میں جھوٹی خبروں، من گھڑت بیانیوں اور گمراہ کن معلومات کے ذریعے پاکستان کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے ہر سطح پر ان دعوؤں کو بے نقاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پوری صورتحال کے بعد بھارت عالمی سطح پر ایک کمزور اور غیر مستند بیانیہ رکھنے والی ریاست کے طور پر سامنے آیا جبکہ پاکستان کا مؤقف مضبوط ہو کر ابھرا۔

Load Next Story