ترکی نے 6000 کلومیٹر تک مار کرنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل متعارف کرادیا

یہ جدید میزائل ترکیے کی وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر نے تیار کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے

ترکیے نے دفاعی میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل یلدرم حان متعارف کرا دیا ہے۔ یہ میزائل استنبول میں جاری دفاعی نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ جدید میزائل ترکیے کی وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر نے تیار کیا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

حکام کے مطابق یہ میزائل آواز کی رفتار سے 25 گنا زیادہ رفتار حاصل کر سکتا ہے اور تقریباً 6 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یلدریم حان میزائل میں مائع نائٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ کو بطور ایندھن استعمال کیا گیا ہے اور اسے چار طاقتور راکٹ انجنز سے لیس کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے ترکیے کے جدید ترین اور طاقتور میزائل سسٹمز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میزائل کی رونمائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ترکیے اپنی دفاعی صنعت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے میزائل ٹیکنالوجی، ڈرونز، فضائی دفاع، ہوابازی اور خلائی شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ یہ پیش رفت خطے میں طاقت کے توازن پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Load Next Story