لاہور: ملازم خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

خاتون اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہی تھی، سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو زبردستی نرسری میں لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی

ستوکتلہ پولیس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہی تھی، سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو زبردستی نرسری میں لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، حکام نے کہا کہ ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

Load Next Story