کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمشنر عبد الستار لہرانی نے سرکلر جاری کردیا

سرکلر کے مطابق آج منعقد ہونے والے سالانہ انتخابات ناگزیر حالات کی وجہ سے اگلے احکامات تک منسوخ کردیے گئے ہیں

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمشنر عبد الستار لہرانی نے سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر کے مطابق آج منعقد ہونے والے سالانہ انتخابات ناگزیر حالات کی وجہ سے اگلے احکامات تک منسوخ کردیے گئے ہیں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص بے ضابطگی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جعلی ووٹ کی برآمدگی کے بعد وکلا نے پولنگ بند کرادی تھی۔

سٹی کورٹ میں پولنگ بوتھس کے اردگرد سناٹا چھا گیا جبکہ وکلا کراچی بار کے اطراف جمع ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی بار الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کے خدشے سے دوچار ہیں۔

ضلع ویسٹ سے پہلے سے ٹک لگے ہوئے تین سو بیلٹ پیپرز برآمد ہونے کا بھی الزام سامنے آیا ہے۔

وکلاء نے پولنگ اسٹیشنز بند کرادیے ہیں, ذرائع کا کہنا ہے کہ اب انتخابات نہ ہونے کا امکان ہے۔

Load Next Story