کراچی: گلشن حدید فیز ون باٹا موڑ کے قریب 3 مسلح ملزمان نے جیولرز کی شاپ لوٹ لی

ملزمان نے مزاحمت پر دکاندار کو اسلحے کے بٹ مار کر زخمی کر دیا

کراچی، گلشن حدید فیز ون باٹا موڑ کے قریب 3 مسلح ملزمان نے جیولرز کی شاپ لوٹ لی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مزاحمت پر دکاندار کو اسلحے کے بٹ مار کر زخمی کر دیا، ایک خاتون اور مرد سونے کی چین خریدنے کے لیے جیولری شاپ میں موجود تھے، اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ملزمان جیولری شاپ میں داخل ہوئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر جیولری شاپ سے طلائی زیورات لوٹ لیے، مسلح ملزمان کے جانے کے بعد جیولری شاپ میں موجود خاتون اور مرد بھی چلے گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا چہرہ کھلا ہوا تھا جبکہ مرد نے اپنا چہرہ چھپایا ہوا تھا، خاتون اور مرد سونے کی چین خریدنے کے لیے جیولری شاپ آئے تھے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو مرد کا کہنا تھا کہ انہیں بھاری سونے کی چین خریدنی ہے، جیولر کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو بھاری چین خریدنی ہے تو آپ کو آرڈر دینا ہوگا، اسی دوران مسلح ملزمان جیولری شاپ میں داخل ہو کر واردات انجام دے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کتنا سونا اور کیش لوٹا، زخمی دکاندار کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

Load Next Story