ایران طے شاہ شرائط پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو تو آپریشن ختم، آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ٹرمپ

اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو بم باری دوبارہ شروع ہوگی، جو پہلے سے بھی زیادہ شدید ہوگی، امریکی صدر

فوٹو: فائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے طے شدہ شرائط مان لیا تو جاری آپریشن ایپک فیوری ختم اور آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران طے شدہ شرائط مان لیتا ہے جو کہ شاید ایک بڑا مفروضہ ہے تو ایپک فیوری آپریشن ختم کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مؤثر ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی اور ایران نے شرائط مان لیں تو آبنائے ہرمز ایران کے لیے بھی کھل جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو بم باری دوبارہ شروع ہوجائے گی، جوبدقسمتی سے پہلے سے بھی زیادہ شدید بم باری ہوگی۔

Load Next Story