نیدرلینڈز کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیدرلینڈزکی ویمنز ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی

نیدرلینڈز نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، نیدرلینڈزکی ویمنز ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کی ٹیم کی قیادت بابیٹ ڈی لیڈے کریں گی جبکہ 15 رکنی اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں بابیٹ ڈی لیڈے (کپتان)، کیرولین ڈی لانگے، فریڈرک اوورڈائک، ہینا لینڈہیر، ہیدر سیگرز، آئرس زولنگ، ازابیل وان ڈر ووننگ، لارا لیہماؤس، مرتھے فان ڈین راڈ، فیبے مولکنبوئر، روبین رائیکے، روزالی لارنس، ثانیہ کھرانہ، سلور سیگرز اور سٹرے کالیس شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا اعزاز پہلی بار حاصل کیا جہاں ٹیم نے گلوبل کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں مسلسل تین میچز جیت کر ایونٹ میں جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 12 جون سے ہوگا جس میں پہلی بار 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ ایونٹ نیدرلینڈز ویمن ٹیم کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بڑا موقع ہوگا جہاں وہ پہلی مرتبہ بڑی ٹیموں کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

Load Next Story