بشریٰ بی بی آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے نجی اسپتال منتقل
بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے اسپتال لایا گیا اور طبی معائنے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کردیا جائے گا
فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے اسپتال لایا گیا اور طبی معائنے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی 17 اپریل کو نجی اسپتال میں سرجری ہوئی تھی جس کے بعد بھی انہیں آنکھ میں کچھ تکلیف کی شکایت تھی۔