گلگت بلتستان انتخابات؛ پی پی پی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے
فوٹو: فائل
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں اور 24 میں سے 21 حلقوں پر امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی پی پی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے-1 گلگت ون سے پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین آزر، گلگت 2 سے جمیل احمد، ایل اے 3 گلگت 3 سے آفتاب حیدر اور ایل اے 4 نگر ون سے محمد علی اختر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ ایل اے-5 نگر 2 سے ذوالفقار علی مراد اور ایل اے-6 ہنزہ سے کرنل ریٹائرڈ امتیاز الحق، سکردو کے حلقوں میں ایل اے-7 سکردو- ون سے توقیر مہدی شاہ، ایل اے-8 سکردو 2 سے سید محمد علی شاہ، ایل اے-9 سکردو 3 سے فدا محمد نشاد اور ایل اے-10 سکردو 4 سے راجا ناصر علی خان کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے، اسی طرح ایل اے-11 کھرمنگ سے اقبال حسن اور ایل اے-12 شگر سے عمران ندیم کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایل اے- 13 استور ون سے میجر ریٹائرڈ فہد حنیف خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ استور حلقہ 2 سے پارٹی امیدوار کا نام جاری نہیں کیا گیا، ضلع دیامر کے حلقے ایل اے-15 دیامرون سے بشیر احمد خان، ایل اے-16 دیامر 2 سے عطا اللہ شاہ اور ایل اے-17 دیامر 3 سے محمد نسیم کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ضلع غذر کے حلقوں میں ایل اے-19 غذر ون سے سید جلال علی شاہ، ایل اے-20 غذر 2 سے نظیر احمد اور ایل اے-21 غذر 3 سے محمد ایوب شاہ، ایل اے-22 گھانچے ون سے ڈاکٹر عاشق حسین اور ایل اے-24 گھانچے 3 سے انجینئر محمد اسماعیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی پی پی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست میں کلثوم جہانگیر، سعدیہ دانش، صبیحہ جبین مقدم، خدیجہ اکبر، فہمیدہ شاہین، پروین بانو، سعیدہ مغل اور ذریش فاطمہ کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں کے لیے ڈاکٹر شریف استوری، علی مدد شیر، نیاز علی اور مومن جان کو ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے تین حلقوں ایل اے- 14 استور 2، ایل اے-18 اور ایل اے-23 کے لیے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔