بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا طبی معائنہ، نجی اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

بشریٰ بی بی کو طبی معائنے کے نجی اسپتال لایا گیا اسپتال کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل لایا گیا اور طبی معائنے کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اور اس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں ان کے سیل میں منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 17 اپریل کو بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری نجی اسپتال میں ہوئی تھی اور اس کے بعد انہیں دوبارہ چیک اپ کے لیے نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے دوران اسپتال اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے اور غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت محدود رکھی گئی تھی۔

Load Next Story