نئی ڈیوائس کی لانچ، سام سنگ نے تصدیق کر دی
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنی آئندہ ڈیوائس کی لانچ کی تصدیق کر دی۔
سام سنگ کا گلیکسی اے 27 سب سے پہلے نومبر میں منظرِ عام پر آیا تھا اور حال ہی میں اسے اپریل کے اوائل میں گیک بینچ ڈیٹا بیس میں دیکھا گیا، جس کے فوراً بعد اس کی کچھ لیک شدہ تصاویر (رینڈرز) بھی سامنے آئیں۔
اب سام سنگ نے خود تصدیق کر دی ہے کہ گلیکسی اے 27 ایک حقیقی ڈیوائس ہے اور جلد ہی لانچ ہونے والی ہے۔
کورین کمپنی نے ابھی تک اس فون کو باقاعدہ متعارف نہیں کرایا، البتہ اسے اپنی برازیلین ویب سائٹ پر سام سنگ والٹ کے ساتھ مطابقت رکھنے والی ڈیوائسز میں شامل کر دیا ہے۔
گلیکسی اے 27 میں اسنیپ ڈریگن 6 جنریشن 3 چپ سیٹ دیا جائے گا جس کے ساتھ 6 جی بی ریم ہوگی۔ یہ فون لانچ کے وقت اینڈرائیڈ 16 پر چلے گا۔ اس کا ڈیزائن پہلے سے دستیاب گلیکسی اے 37 اور گلیکسی اے 57 سے ملتا جلتا ہوگا۔
ماضی کی خبروں کے مطابق اس میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ، اور 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرہ ہوگا۔ جبکہ اس میں 6.7 انچ کا FHD+ AMOLED ڈسپلے دیا جائے گا، جس کا ریفریش ریٹ 120Hz ہونے کا امکان ہے۔