قدرتی مناظر میں آپ کا نام کہاں درج ہے؟
امریکی خلائی ادارے ناسا نے ارتھ ڈے 2026 کے موقع پر خلا سے متعلق معلومات کو عام لوگوں کے لیے پُرکشش بنانے کے انوکھا قدم اٹھا لیا۔
ناسا کی جانب سے ایک ایک نیا ٹول پیش کیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے لوگ قدرتی مناظر میں اپنا نام تلاش کر سکتے ہیں۔
’یور نیم اِن لینڈ سیٹ‘ نامی اساس پروگرام کی مدد سے صارفین سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی زمین کی ایسی تصاویر دیکھ سکتے ہیں جن میں پہاڑ، دریا اور دیگر قدرتی اشکال حروفِ تہجی سے مشابہت رکھتی ہیں۔
عام لوگوں کی سہولت کے لیے اس پروگرام کا استعمال نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ اپنے نام کی قدرتی منظر میں تلاش کے لیے صارف کو ناسا کی ویب سائٹ پر جا کر متعلقہ صفحہ کھولنا ہوتا ہے اور وہاں اپنا نام درج کرنا ہوتا ہے۔
جیسے ہی نام لکھا جاتا ہے، یہ نظام خودکار طور پر ایسی تصاویر تلاش کرتا ہے جو ان حروف سے ملتی ہوں اور پھر انہیں ملا کر مکمل نام کی شکل میں پیش کر دیتا ہے۔