ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، دانش اسکولوں  کا سنگ بنیاد: وزیراعظم گلگت بلتستان پہنچ گئے

گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ نے استقبال کیا، ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور دیگر امور پر گفتگو

اسلام آ باد:

وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں  کا افتتاح اور دانش اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے، جہاں گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات  بھی ہوئی ہے، جس میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم گلگت بلتستان کے لیے قابل تجدید توانائی (سولر بجلی)، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ اسکیم و یوتھ بزنس و ایگری لون اسکیم کا افتتاح اور گلگت بلتستان میں 4 دانش اسکولز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Load Next Story