منی پورمیں مودی حکومت کی سفاکیت عروج پر، عوام بدترین تشدد کا شکار

بھارتی فورسزکے بڑھتےمظالم کے باعث مقبوضہ منی پورمیں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں

قابض بھارتی فورسزکے بڑھتےمظالم کے باعث مقبوضہ منی پورمیں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور میں اپریل اورمئی2026 میں بھارتی فورسزسے جھڑپوں کی وجہ سے حالات مزید  کشیدہ ہو گئے۔ منی پور میں7اپریل کو بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جن پر بھارتی فورسزنے سیدھے فائر کھول دئیے۔
 
منی پور میں8 اپریل 2026کوعوامی غصہ احتجاج اور تشدد  کی شکل اختیار کر گیا اور بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے۔ پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد منی پور میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا۔

Load Next Story