آپریشن سندور سے متعلق بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کی پریس کانفرنس کا پردہ چاک
پہلگام فالس فلیگ کو بنیاد بنا کر اور دہشتگردی کا بے بنیاد بیانیہ گھڑ کر گزشتہ سال بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلا کر بھارت نے مسلمان بھارتی افسر کرنل صوفیہ قریشی سے جھوٹ کے انبار لگوا دیے۔ بھارت نے آپریشن سندور میں دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنانے کا گمراہ کن پروپیگنڈا کیا۔
مودی نے بہاولپور، مریدکے اور مظفر آباد کی مساجد کو دہشتگرد مراکز ظاہر کرنے کیلئے بھارتی مسلمان فوجی افسر کا سہارا لیا۔ پاک فوج اور بین الاقوامی میڈیا نے ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارتی جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے ڈر سے بھارت نے شہری آبادی اور مساجد کو دہشتگرد مراکز قرار دے دیا۔