24 گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ایس آئی یو / سی آئی اے کی 24 گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیمیں 6 ملزمان گرفتار اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خاموش کالونی چوک علاقہ تھانہ گلبہار کی حدود میں کارروائی کی گئی جس میں 3 منشیات فروش مولا بخش، فوزیہ اور سکینہ گرفتار ہوئی جبکہ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 1400 گرام آئس برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی گرومندر، علاقہ تھانہ جمشید کوارٹر کی حدود میں کی گئی جس میں 02 ہیروئن ڈیلرز تصور اور بشیر گرفتار ہوئے جبکہ دونوں سے 510-510 گرام ہیروئن اور کوکین 01 کلو 20 گرام برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان براستہ بلوچستان شہر قائد میں منشیات لایا کرتے تھے اور مختلف جگہوں پر آئس اور ہیروئن کی بڑی مقدار میں سپلائی دیا کرتے تھے۔
تیسری کارروائی ڈی ایچ اے فیز-6 خیابانِ بخاری میں کی گئی جہاں آن لائن ڈرگ ڈیلر فہد عمر ولد فاروق گرفتار ہوا۔ آئس 120 گرام، ویڈ 15 گرام اور کوکین 04 گرام برآمد ہوئی۔
ملزم فہد عمر خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں قحبہ خانہ چلاتا تھا، بلڈنگ کے ٹاپ فلور پر پارٹیوں میں اور آن لائن منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔