لاہور؛ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے کا قتل، ملزم کے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی
واردات کے بعد ملزم تیزی سے چلتا ہوا گلی سے باہر نکلا
لاہور:
شیراکوٹ میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے کے قتل کی واردات کے بعد ملزم ارسلان کے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے بڑے بھائی یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا، واردات کے بعد ملزم تیزی سے چلتا ہوا گلی سے باہر نکلا جبکہ فرار ہونے کے دوران ملزم موبائل فون پر کسی سے بات کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی۔