امریکا میں مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا، خوفناک ویڈیو وائرل
امریکا میں ایک مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے دوران ٹرک اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، تاہم خوش قسمتی سے بڑا حادثہ ٹل گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیو آرک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں ایک بوئنگ اڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے پر حرکت کر رہا تھا کہ اسی دوران قریب موجود سڑک سے گزرنے والا ایک ٹرک اس کی زد میں آگیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کا ٹائر ٹرک سے ٹکرایا جس کے بعد جہاز بجلی کے ایک کھمبے سے بھی جا ٹکرایا۔
حادثے کے باوجود پائلٹ نے صورتحال کو قابو میں رکھا اور طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔ حکام کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Insane NEW footage of the United Airlines Boeing 767 that recently hit a truck at Newark with a tire, shattering at least one window and injuring the driver, Warren Boardley.
Why are airports allowed to be built so close to active roads?
So dangerous! pic.twitter.com/ANdzcKh3wsرپورٹس کے مطابق حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ تصادم کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔