افغانستان کے سفیر کی چارسدہ میں مولانا ادریس کے لواحقین سے تعزیت

سردار احمد شکیب نے کہا کہ علماء کی شہادت پوری امتِ مسلمہ کے لیے بڑا صدمہ ہے

امارتِ اسلامیہ افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب قونصلر اراکین کے ہمراہ ترنگزئی چارسدہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا ادریس کے لواحقین سے تعزیت کی۔

چارسدہ میں افغان سفیر نے مولانا محمد ادریس شہید کے اہلِ خانہ اور جے یو آئی قیادت سے تعزیت کی، چارسدہ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار احمد شکیب نے کہا کہ علماء کی شہادت پوری امتِ مسلمہ کے لیے بڑا صدمہ ہے۔

افغان سفیر نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دشمنانِ اسلام کی سازش ہے، افغانستان حکومت نے مولانا محمد ادریس کی شہادت کی پرزور مذمت کی۔

سردار احمد شکیب نے کہا کہ شہید علماء کی قربانیاں امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ایسے واقعات سے دینی قوتوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، افغانستان حکومت نے لواحقین اور جے یو آئی قیادت سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

تعزیتی تقریب میں دینی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مولانا محمد ادریس شہید کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

Load Next Story