دفاعِ وطن اورعوامی تحفظ کیلئے پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کا فولادی عزم 

پاکستان کی عسکری خوداعتمادی اور اسٹریٹیجک صلاحیت نے بھارت کو جنگی میدان سے بھاگنے پر مجبور کر دیا

گزشتہ سال پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے فیصلہ کن اور بھرپور جواب سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک فوج کا شہریوں کے تحفظ اور ملکی دفاع کےعزم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔  

8 مئی 2025 کو پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پاکستان میں داخل ہونے والے تمام اسرائیلی ساختہ  ڈرونز کو   تباہ کر دیا گیا۔

پاکستان کی عسکری قیادت نے ہرقیمت پر پاکستان کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Load Next Story