مشیرِ کھیل خیبر پختونخوا کی ایبٹ آباد میں شہید حوالدار عامر شیراز کے اہلخانہ سے ملاقات
مشیرِ کھیل و امور نوجوانان خیبر پختونخوا تاج محمد ترند نے ایبٹ آباد میں شہید حوالدار عامر شیراز کے گھر جاکر انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
مشیر کھیل تاج محمد ترند نے شہید کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کوعبرتناک شکست دیکریہ پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہ کرے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
حوالدار عامر شیراز شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے بہادری اور دلیری سے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔
شہید حوالدار عامر شیراز کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد مجھے آرمی ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے، میں ان کا یہ ادھورا خواب ضرور پورا کروں گی۔
شہید حوالدار عامر شیراز کے بھائی کو ان کی شہادت پر فخر اور وہ اپنے بھائی کے نقشِ قدم پر چلنے کو تیار ہیں، حوالدارعامرشیراز کی شہادت وطن کی دفاعی تاریخ کی ایک اورتابناک مثال ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔