معرکہ حق، بھارتی ڈرونز سے دراندازی کی ناکام کوشش پر ڈاکومنٹری ریلیز 

پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھارتی ڈرونز کی تباہی کا عالمی سطح پر اعتراف ہوا

معرکۂ حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پربھارتی ڈرونز کی تباہی اور بھارت کی سبکی پرخصوصی ڈاکومنٹری جاری کردی۔

بھارتی بلا اشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو زمیں بوس کر دیا۔ پاک فوج نے سکھر اور رحیم یار خان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی ڈرونز جیسی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔

بھارتی ڈرونز کی دراندازی ناکام بناتے ہوئے پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔ پاک فوج کے ترجمان نے دشمن کو کسی بھی قسم کی دراندازی سے باز رہنے کی بارہا تنبیہ کی۔

ڈاکومنٹری میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے استعمال کے شواہد دکھا کر یہود وہنود جنگی ذہنیت واضح کر دی۔ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو درستگی سے نشانہ بنا کر جدید دفاعی صلاحیت اور مضبوط انٹیلی جنس کو ثابت کر دکھایا.

Load Next Story