پاک فوج کی دورِ حاضر کی جدید جنگ پر خصوصی ڈاکومنٹری ریلیز

ربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے پاکستان کی تینوں افواج کے درمیان فوری اور مؤثر رابطہ برقرار رکھا

ملٹی ڈومین آپریشن کی بدولت معرکۂ حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری کر دی گئی۔

معرکۂ حق میں بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے ملٹی ڈومین آپریشن کر کے دنیا پر ہیبت طاری کر دی۔ جدید دور کی جنگ میں پاکستانی ڈرونز نے نگرانی کے ذریعے حساس علاقوں میں مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا۔ 

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بروقت ردعمل اور مؤثر حکمتِ عملی سے فضائی محاذ پر دشمن کو دھول چٹا دی۔ پاک بحریہ کے جدید سب میرینز اور ہتھیاروں کے باعث بھارت بحری سرحد پر آگے بڑھنے کی جرأت نہ کر سکا۔

سفارتی اور عسکری ہم آہنگی نے معرکۂ حق میں پاکستان کی مجموعی حکمتِ عملی کو کامیاب بنایا۔ پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ تیاری اور ملٹی ڈومین آپریشن کی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

Load Next Story