ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر وزیر اعظم کا اہم پیغام

یہ دن انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کی پائیدار طاقت کو اجاگر کرتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

آج ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ ڈے کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ میں دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میں اس تحریک کے رضاکاروں، عملے اور شراکت داروں کو ان کی بے لوث انسانی خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سال یہ دن یونائیٹڈ ان ہیومینٹی کے تھیم کے تحت منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کی پائیدار طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔ موجودہ دور میں، پوری دنیا کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، صحت عامہ کا تیزی سے بدلتا ہوا منظرنامہ، اور سماجی اور معاشی تفاوت شامل ہیں۔

اس تناظر میں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ جیسی انسانی ہمدردی اور خدمت کے لیے سرشار تنظیموں کا کردار اور بھی اہم ہو گیا ہے۔

Load Next Story