خیبر گرلز میڈیکل کالج کی ہونہار طالبات نے ریکارڈ تعداد میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے
خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی ہونہار طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ تعداد میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔
ٹیلر ماسٹر کی بیٹی قندیل مرتضی نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گولڈ میڈلز حاصل کئے ، جبکہ مقدس نے 10 اور سبین نے 7 گولڈ میڈلز جیت حاصل کئے
خیبر گرلز میڈیکل کالج کی قندیل مرتضی نے 17 گولڈ میڈیلز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا جبکہ طالبہ کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونچ اٹھا۔
وزیراعلی خیبر پختون خوا جب طالبہ کو میڈلز پہنا رہے تھے تو لوگوں نے تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ان کے والد بھی ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ 17 میڈلز حاصل کرنے والے قندیل کا تعلق ہری پور سے ہے۔ ان کے والد ٹیلر ماسٹر ہیں۔
انہوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکی دوسری بیٹی بھی خیبر میڈیکل کالج میں ہیں۔ اس کی ایک بیٹی ایف ائی اے میں گریڈ 17 میں آفیسر ہیں جبکہ ایک بیٹی نے ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جو اسلام اباد میں نوکری کررہی ہیں جبکہ ایک ایک بیٹے نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اسی طرح مقدس نے 10 میڈلز لئے جبکہ سبین نے 7 گولڈ میڈلز جیت حاصل کئے۔ ان طالبات کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی انتھک محنت، لگن اور علمی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ یہ دیگر طالبات کے لیے بھی ایک بڑی مثال اور حوصلہ افزائی ہے۔