میئر کراچی الیکٹرک بائیک پر سندھ اسمبلی پہنچ گئے، پولیس والے کی دروازہ بند کرنے کی کوشش

پولیس والا عام آدمی سمجھ کر دروازہ بند کرنے لگا ساتھ آئے اہلکاروں نے گیٹ کھلوایا

کراچی:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب الیکٹرک بائیک چلاکر سندھ اسمبلی پہنچ گئے، ایک پولیس والے نے عام آدمی سمجھ کر دروازہ بند کرنے کی کوشش کی، ساتھ آئے اہلکاروں نے گیٹ کھلوایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کے ایم سی ہیڈ آفس سے میٹنگ کے لیے سندھ اسمبلی الیکٹرک بائیک پر پہنچے جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گیٹ پر پہنچے تو ایک پولیس والے نے انہیں پہچانا نہیں اور مرکزی دروازہ بند کرنے کی کوشش کی جس پر میئر کے ساتھ آئے اہلکاروں نے پولیس والے سے دروازہ کھلوایا۔

انہوں ںے کہا کہ کے ایم سی ملازمین کو 20 الیکٹرک بائیکس دی ہیں، ملازمین کو مزید الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، پہلی بار موٹر سائیکل چلائی ہے تاہم سائیکل چلاتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں موٹر سائیکل پر اسمبلی آیا اور واپس اپنی نجی گاڑی میں جا رہا ہوں،
مجھ سے بائیک چلانے کے لائسنس کا سوال پوچھا گیا مجھے نہیں پتا موٹر سائیکل اور کار کے الگ الگ ڈرائیونگ لائسنس ہوتے ہیں۔

فاروق ستار کے بیان سے متعلق سوال پر مرتضیٰ وہاب نے فاروق ستار کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

Load Next Story