پاک افواج کا افغان بارڈر پر تاریخی آپریشن، "فتح کی داستان، جرأت کے نشان" کا شاندار ٹیزر ریلیز

اپریل 2025 میں پاک افواج نے دہشتگرد خوارج کی سب سے بڑی تشکیل کو جہنم واصل کیا تھا

معرکہ حق کی آمد سے قبل پاک افواج کے ایمان اور بہادری پر مبنی سیریز "جرأت کے نشان" کا دلوں کو چھو لینے والا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

'جرأت کے نشان' کی حالیہ قسط پاکستانی فوج کی 25 تا 27 اپریل 2025 کی تاریخی اور جرأت مندانہ کارروائی کی ولولہ انگیز داستان ہے، اپریل 2025 میں پاک افواج نے بھارتی ایماء پر دہشتگردی کا منصوبہ کرنے والی خوارج کی سب سے بڑی تشکیل کو جہنم واصل کیا۔

انٹیلیجنس اطلاعات کے مطابق خوارج کی انتہائی بڑی تشکیل نے ڈیورنڈ لائن باڑ کاٹ کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔ پاک فوج نے جدید ہتھیاروں اور بارودی مواد سے لیس بھارتی پراکسی کا پاکستان پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پاک افواج نے جدید نگرانی، ڈرونز اور زمینی کارروائی سے دشمن کو گھیرے میں لے لیا، مسلح افواج نے کارروائی میں خوارج کی سب سے بڑی تشکیل کو ختم کرتے ہوئے 71 دہشتگرد جہنم واصل کیے۔

محدود تعداد میں پاک فوج کے جوان غیر معمولی مہارت سے دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر بحفاظت لوٹے، بھارت کی پراکسی کو ناکام بنانے والے ان ہیروز کی بہادری اور قربانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Load Next Story