زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلیے پاکستان ویمن اسکواڈ کا اعلان

نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں  کھیلی جانے والی تین میچز کی سیریز میں پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ویمن سیریز کے لیے پاکستان ویمن اسکواڈ کا اعلان کر دیاگیا۔

نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی تین میچز کی سیریز میں پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی،پاکستان ٹیم میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی( وکٹ کیپر)، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سدرہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن شامل ہیں۔

میگاایونٹ سے قبل پاکستان 28 مئی سے 4 جون تک آئرلینڈ میں ہونے والے سہ ملکی ٹی ٹونٹی ویمن ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا جس میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ12 مئی، دوسرا 14مئی اور تیسرا و آخری میچ 15مئی کو کھیلا جائے گا۔

Load Next Story