مالیاتی فراڈ میں مفرور ملزم کو ایف آئی اے نے سرینڈر پر مجبور کردیا

فراڈ کیس میں مطلوب شاہ زیب اخترطویل عرصے تک مفروررہنے کے بعد قانون کے سامنے پیش ہوگیا

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نےمالیاتی فراڈ میں ملوث اشتہاری اورمفرورملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق مالیاتی فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کوعدالت میں سرینڈرکرنے پرمجبورکیا گیا جس کے باعث فراڈ کیس میں مطلوب شاہ زیب اخترطویل عرصے تک مفروررہنے کے بعد قانون کے سامنے پیش ہوگیا۔

ایف آئی اے کی مسلسل چھاپہ مار کارروائیوں، نگرانی اورانٹیلی جنس ورک نے ملزم پردباؤ بڑھایا۔

دوسری کارروائی میں کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےایک اورمفرورملزم عبدل علیم کو گرفتارکرلیا، ملزم جعلی و فرضی ذرائع استعمال کرتے ہوئے 4.64 ملین روپے کی غیر قانونی رقم نکالنے میں ملوث تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کےگرد گھیرا تنگ کردیا گیاجس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Load Next Story