آج دنیا کی سپر پاور پاکستان کا شکریہ ادا کرتی ہے، رانا ثناء اللہ
فوٹو: فائل
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج دنیا کی سپر پاورز بھی پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جبکہ بھارت شکست کے باوجود اب بھی سازشوں میں مصروف ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہا ہے تاہم پاکستانی قوم اور سکیورٹی ادارے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہاز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط کیا اور دنیا میں ملک کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کے اتحاد اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنایا جائے گا۔